عدالتی فیصلے پر عفت عمر کا ردعمل

Jul 26, 2022 | 15:28:PM
فائل فوٹو
کیپشن: عدالتی فیصلے پر عفت عمر کا ردعمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سینئر اداکارہ عفت عمر نے گزشتہ روز  ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق کیس میں  حکومتی اتحادی کے فل کورٹ کے مطالبے کو مسترد کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں عفت عمر نے لکھا کہ  یہ عجیب دھونس زبردستی ہے کہ ہم ہی فیصلہ کریں گے، بھئی آپ کی جانبداری ریجیکٹڈ ہے۔ 

عفت عمر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیاستدان ایسی کاروائی کا بائیکاٹ ہی کر سکتا ہے، خون بہا کر مُکے لہرانے یا بال نوچ کر نظربندیاں تو کرنے سے رہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست کے کیس میں فل کورٹ بنانےکی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔جس کے بعد حکومتی اتحاد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے کیس کی عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔