8 فروری کا دن خوشخبری کا دن ہوگا، جہانگیرترین،رانا معراج آئی پی پی میں شامل

Jan 26, 2024 | 19:40:PM
8 فروری کا دن خوشخبری کا دن ہوگا، جہانگیرترین،رانا معراج آئی پی پی میں شامل
کیپشن: جہانگیر ترین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کی چیئرمین یونین کونسل 8 ملتان رانا معراج خالد کی رہائش گاہ آمد ہوئی، رانا معراج خالد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا،جہانگیر ترین نے رانا معراج خالد اور دیگر کو پارٹی مفلر پہنائے، رانا معراج خالد نے کہاکہ جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔
جہانگیر ترین نے رانا معراج خالد کے گھر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ کے مسائل حل کراؤنگا، عوام کی امیدوں پر پورا اتروں گا،بڑے یا چھوٹے مسائل حل ہوں، انشااللہ حل کرانا میری ذمہ داری ہے،ان کاکہناتھا کہ 8 فروری کا دن ہمارے لئے خوشخبری کا دن ہوگا،ملکی معیشت کی بہتری سب سے اہم ہے،پیٹرن انچیف آئی پی پی نے کہاکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرینگے،ایسے کام کرینگے جس سے لوگ خوشحال ہونگے،حلقے کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔
 جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سے ملکر ملکی معیشت کو بہتر بنائیں گے،عوام ہمیں ووٹ دیکر احسان کرتے ، انکی محبت کا قرض چکائیں گے۔
جہانگیر ترین نے شاہ شمس دربارپر بھی حاضری دی ،انہوں نے دربار پر پھول چڑھائے اور دعا کی،جہانگیر ترین نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این اے 149 ملتان میں بہت سے مسائل ہیں ، سیوریج، سڑکیں، کچی آبادیوں کے مسائل حل کریں گے،ملتان کے مسائل بہت زیادہ مگر اب یہ سب میرے اپنے مسائل ہیں ،اس ملک نے ہمیں سب کچھ دیا ہے ، پہچان دی ہے،اپنے ملک کو سنوارنا ہم سب کا فرض ہے۔
سربراہ آئی پی پی نے کہاکہ معیشت کو سنبھالیں گے تو روزگار کے مواقع ملیں گے،معیشت چمکے گی تو آمدنی بڑھے گی، تمام مسائل کے حل کیلئے منشور پیش کردیا ہے،سابقہ حکمرانوں نے یہاں کچھ نہیں کیا، افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’چوتھی بیوی بننے کو تیار ہوں ‘ معروف ٹی وی میزبان نے شادی کا اشارہ دیدیا