سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے کلیدی کردار کی یقین دہانی کرادی

Apr 16, 2024 | 12:58:PM
سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے کلیدی کردار کی یقین دہانی کرادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)سعودی وزیرخارجہ نےپاکستان کے معاشی استحکام کیلئے سعودی عرب کے کلیدی کردار کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعظم شہبازشریف سےسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ہوئی ،دونوں فریقین میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پربات چیت ہوئی،ملاقات میں پاک سعودی سپریم کو آرڈینیشن کونسل پلیٹ فارم سےکثیر الجہتی تعاون کومزید فروغ پراتفاق کیاگیا،سعودی وزیرخارجہ نےپاکستان کےمعاشی استحکام کیلئےسعودی عرب کےکلیدی کردارکی یقین دہانی کروائی،پاکستان اور سعودی عرب نے علاقائی امن و استحکام کےلیےمربوط کوششوں پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی سنی گئی،ن لیگ کو بڑا جھٹکا،کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار،عدالت سے اہم خبر آ گئی

اس کےعلاوہ دونوں رہنماوں کےمابین علاقائی سلامتی اورمشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی وفدملاقات کےبعد وزیراعظم ہاؤس سےروانہ ہوگیا۔

وفدکی صدرمملکت آصف علی زرداری سےایوان صدر میں ملاقات بھی شیڈول ہے۔