بلوچی گلوکار کیفی خلیل کے گانے کی یوٹیوب پر دھوم

Jan 26, 2023 | 10:52:AM
بلوچی گلوکار کیفی خلیل کے گانے کی یوٹیوب پر دھوم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے گلوکار کیفی خلیل کا گانا، کہانی سنو، یوٹیوب پر ٹاپ 30 گانوں میں شامل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوک سٹوڈیو سے مقبولیت حاصل کرنے والے بلوچی لوک گلوکار کیفی خلیل کا گانا ، کہانی سنو Mughy Pyar Hua Tha   کو یوٹیوب پر خوب  سراہا جا رہا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ گانوں کی فہرست میں کہانی سنو  29 ویں نمبر پر ہے۔ 

انٹرنیٹ پر اس گانے کے چرچے ہر جگہ ہیں جبکہ صرف یوٹیوب پر اس گانے کو 6 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔ واٖضح رہے کہ یہ گانا یوٹیوب پر مقبول ترین 100 عالمی شہرت رکھنے والے گانوں کی مہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔ جیسے جیسے اس گانے کو مزید دیکھا جائے ویسے ویسے یہ گانا کامیابی کی مزید مزلیں طے کرتا جائے گا۔