ریلوے سسٹم ڈائون ،بکنگ معطل،عوام پریشان

Jan 26, 2021 | 15:47:PM
ریلوے سسٹم ڈائون ،بکنگ معطل،عوام پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان ریلوے کا سسٹم صبح آٹھ بجے سے اچانک ڈاؤن ہونے کے باعث ریلوے نظام شدید متاثر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ٹرینوں کی بکنک کا عمل رک گیا جس نے شہریوں کو  پریشان کردیا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق صبح آٹھ بجے سے سسٹم ڈاون ہے ، صرف ٹکٹ جاری کیے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک سسٹم صیحح نہیں ہوگا بکنگ کا عمل معطل رہے گا۔ترجمان ریلوے کے مطابق سسٹم صبح سے ڈاؤن ہے، کوشش جاری ہے کہ جلد بحال ہوجائے۔