سپریم کورٹ،مقدمات کی سماعت کیلئے پالیسی تشکیل،انتخابی عذرداریوں کو  سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائیگا

Feb 26, 2025 | 20:59:PM
سپریم کورٹ،مقدمات کی سماعت کیلئے پالیسی تشکیل،انتخابی عذرداریوں کو  سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں مقدمات کی جلد سماعت کیلئے پالیسی تشکیل دے دی گئی، ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا ۔تمام انتخابی عذرداریوں کو  سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ پالیسی کے مطابق مقدمات کی منتقلی ،کمپرومائز اور فیملی مقدمات کوبھی  سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے گا،ایسے مقدمات میں جلد سماعت کیلئے درخواست دینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔جلد سماعت کی درخواست وکیل کی جانب سے تیار ہوگی اور اے او آر دائر کرے گا ،تاہم جلد سماعت کی درخواست میں معقول وجہ کا ہونا لازم ہوگا ۔درخواست کے ہمراہ مقدمہ میں ایمرجنسی کا ثبوت لف کرنا بھی لازم ہوگا ۔جلد سماعت کی درخواست مسترد ہونے پر صرف نئی وجہ کی بنیاد پر ہی دوبارہ دائر ہوسکے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:یقین کریں ایک شخص نے خواب میں لاٹری کی جو رقم دیکھی وہ اگلے دن حقیقت میں پا لی