گنگو بائی کاٹھیاواری باکس آفس پر چھاگئی 

Feb 26, 2022 | 16:01:PM
عالیہ بھٹ ، گنگو باءی
کیپشن: عالیہ بھٹ گنگو بائی کے کردار میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواری نے پہلے دن ہی باکس آفس پر دھوم مچادی۔
تفصیلات کے مطابق گنگو بائی کاٹھیاواری جس میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار اداکیا ریلیز کے پہلے دن ہی باکس آفس پر بہترین بزنس کیا۔فلم کورونا کی وجہ سے بار بار تاخیر کا شکار ہوئی ۔فلم نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر 10کروڑ50 لاکھ کا بزنس کیا ۔امید کی جا رہی تھی کہ پہلے دن فلم 7یا 8کروڑ کا بزنس کریں گی لیکن فلم نے 10کڑور 50لاکھ کا بزنس کر کے سب کو حیران کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:دانیہ شاہ کی طوبیٰ عامر کو بڑی پیشکش۔شوہر عامر لیاقت کو بھی خوشی سے نہال کر دیا