سندھ:88یوسی سیکریٹریز اضافی چارج سے فارغ ، تنخواہیں روک دیں

Feb 26, 2021 | 13:10:PM
سندھ:88یوسی سیکریٹریز اضافی چارج سے فارغ ، تنخواہیں روک دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صوبہ سندھ  کے محمکہ لوکل گورنمنٹ میں بڑا  آپریشن کلین اپ کیا گیا اورمتعدد یوسی سیکریٹریز  کو اضافی چارج سے فارغ کرکے انکی مراعات اور تنخواہیں روک دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ نے مختلف شہروں میں تعنیات 88یوسی سیکریٹریز کو اضافی چارج سے فارغ کردیا ہے۔ متعلقہ سیکریٹریز مختلف یوسیز میں اضافی چارج پر تعینات اور مراعات لے رہے تھے۔محکمہ بلدیات نے اضافی مراعات، گاڑیاں واپس لینے اور تنخوائیں روکنے کا حکم دے دیا۔ اس سے قبل بھی محکمہ بلدیات نے پہلے بھی اضافی چارج اور مراعات لینے والوں کو وارننگ دی تھی۔ جن یوسی سیکریٹریز کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں کراچی کے5، حیدرآباد کے 45 جبکہ سکھر کے9یوسی سیکریٹریز شامل ہیں۔اس کے علاوہ میرپورخاص کے11، لاڑکانہ کے5 اور شہیدبینظیر آباد کے13یو سی سیکرٹریز کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔