اقوام متحدہ اور امریکا کا پاک بھارت جنگ  بندی کا خیر مقدم

Feb 26, 2021 | 09:32:AM
اقوام متحدہ اور امریکا کا پاک بھارت جنگ  بندی کا خیر مقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر جنگ بندی کا امریکا نے خیر مقدم کیا ہے جبکہ  اقوام ِمتحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی جنگ بندی معاہدے کو مثبت قدم قرار دیا ہے۔

 پاک بھارت ایل او سی پر سیز فائر کی بحالی پر اقوام متحدہ اور امریکا کا خیر مقدم، سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ایل اوسی جنگ بندی معاہدے سے متعلق دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ انتونیوگوتریس نے مزید کہا کہ امید ہے دونوں ممالک میں بات چیت کی راہ ہموار ہو گی، پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی معاہدہ مثبت قدم ہے۔

امریکہ کی جانب سے بھی جنوبی ایشیا میں اہم پیش رفت پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا گیا، وائٹ ہاؤس نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ سیز فائر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کی جانب سنجیدہ اقدام ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام سب کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ دونوں ممالک پیشرفت کو مزید آگے بڑھائیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی پاکستان اوربھارت میں سیز فائر کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تناؤ میں کمی کے لیے رابطوں کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔