اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کیخلاف پاکستان کی قرارد اد منظور

Apr 05, 2024 | 17:43:PM
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کیخلاف پاکستان کی قرارد اد منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کے خلاف پاکستان کی قرارد اد منظور کر لی گئی۔
قرارداد میں غزہ میں اسرائیل کی طرف سے ہونے والی نسل کشی کو روکنے کیلئے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا اسرائیل کو اسلحہ ،گولہ باروداور دیگر فوجی سازوسامان کی فروخت بند کی جائے جو غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر استعمال ہورہے ہیں، قرار دار کے حق میں 28ممالک نے ووٹ دیا،امریکا،جرمنی پیراگوئے سمیت6 ممالک نے قرارد اد کے  خلاف ووٹ دیا،بھارت اور جاپان سمیت13 ممالک غیر حاضر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کیساتھ تمام سفارتی رابطے منقطع کرنے کا اعلان، آخر وجہ کیا بنی؟

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے غزہ میں 'نسل کشی' کے انتباہ کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل کو تمام ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کردیااقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے قرارداد منظور  کرتے ہوئے  اسرائیل سے غزہ میں انسانیت کے خلاف جنگی  جرائم کے لیے جوابدہ ہونے کا مطالبہ کردیا۔