معروف اداکارہ قاتلانہ حملے میں ہلاک، بوائے فرینڈ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)براڈوے کی معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ، جو سٹیج پر پیش کی جانے والی فلم دی لائن کنگ میں ینگ نالا کے کردار سے شہرت رکھتی تھیں، اداکارہ کو نیو جرسی میں اپنے رہائشی مکان پر چاقو کے وار سے ہلاک ہو گئیں، ان کی عمر 25 برس تھی۔
مڈل سیکس کاؤنٹی پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ روز صبح 9 بج کر 18 منٹ پر گروو ایونیو پر واقع ایک رہائش گاہ میں چاقو سے حملے کی اطلاع پر 911 کال موصول ہوئی۔
پولیس موقع پر پہنچی تو امانی اسمتھ کو شدید زخمی حالت میں پایا گیا، انہیں فوری طور پر رابرٹ وُڈ جانسن یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
پولیس نے مقتولہ کے 35 سالہ بوائے فرینڈ جارڈن ڈی جیکسن اسمال کو گرفتار کرلیا ہے،پراسیکیوٹر آفس کے مطابق امانی اسمتھ اور جارڈن ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے، اس لیے یہ واقعہ کسی اتفاقی تشدد کا نتیجہ نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:9مئی کیسز:محمود الرشید کو 33 سال، ڈاکٹر یاسمین اور عمر چیمہ کو 10، 10 سال قید،تحریری فیصلہ جاری
ابتدائی تفتیش کے بعد جارڈن جیکسن-اسمال کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کیا گیا، ان پر فرسٹ ڈگری قتل، سیکنڈ ڈگری بچے کی فلاح کو خطرے میں ڈالنے، تھرڈ ڈگری غیر قانونی مقصد کے لیے ہتھیار رکھنے اور فورتھ ڈگری غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
امانی اسمتھ کے پسماندگان میں ان کا 3 سالہ بیٹا، والدین، دو کم عمر بہن بھائی اور دیگر قریبی رشتہ دار شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ امانی اسمتھ کی والدہ فلم انڈسٹری میں ہیئر ڈریسر کے طور پر کام کرتی ہیں اور حال ہی میں فلم The Housemaid میں ان کا کریڈٹ شامل ہے۔