محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Dec 26, 2025 | 09:48:AM
محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )اپوزیشن اتحاد کے مرکزی رہنما محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں دوسروں کی ماں بہنوں کی عزت اچھالنے سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔

واضح رہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اہم فیصلے لینے کا اختیار دیا ہے۔ اب یہی دونوں شخصیات اس بات کا فیصلہ کریں گی کہ پی ٹی آئی کو حکومت سے مذاکرات کرنے ہیں یا احتجاجی تحریک چلانی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں  تنخواہ اوورٹائم سے متعلق بڑی خبر

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی حرکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ ہماری بھی مائیں بہنیں ہیں لہذا ہمیں دوسروں کی ماں بہنوں کی عزت کرنی چاہیے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنی ماں بہںوں کی تو عزت کرو لیکن دوسروں کی ماں بہنوں کی عزت سوشل میڈیا پر اچھالو۔

انہوں نے کہ میں سوشل میڈیا پر متحرک پی ٹی آئی کے تمام کارکنان سے، خواہ وہ انگلینڈ سے آپریٹ کر رہے ہوں یا کہیں اور سے، یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ عورتوں کی عزت کریں۔ اگر ہمیں اپنی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال ہونا منظور نہیں تو ہمیں دوسروں کی عزتوں کا بھی خیال ہونا چاہیے۔