منی لانڈرنگ ریفرنس: سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری

Dec 26, 2022 | 10:03:AM
لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا
کیپشن: سلیمان شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کے تحریری حکم میں کہا گیا کہ سلیمان شہباز تفتیش جوائن کریں، سلیمان شہباز ہر تاریخ پر عدالت میں حاضری یقینی بنائیں، عدالت کو مطمئن کرنے کیلئے سلیمان شہباز 5 لاکھ مچلکے جمع کرائیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نیب کو 7 جنوری تک نوٹس جاری کیا جاتا ہے، درخواستگزار کے مطابق وہ بے قصور ہے، حقائق کے برعکس نامزد کیا گیا، درخواستگزار کے مطابق اگر گرفتار کیا جاتا ہے تو اسکو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔