ثانیہ مرز ا نے سوشل میڈیا پر مفت مشورہ دینے والوں کو کھری کھری سنا دیں

Dec 26, 2021 | 12:44:PM
ثانیہ مرزا ،مفت مشورہ
کیپشن: ثانیہ مرزا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر مفت مشورہ دینے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’دہلی والی گرل فرینڈ‘ گانے پر وقار یونس کااہلیہ کے ہمراہ زبر دست ڈانس، ویڈیو وائرل
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا جو سوشل میڈیا پر آجکل کافی ایکٹونظر آرہی ہیں ۔وہ اکثر و بیشتر اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر مزاحیہ ویڈیو ز شیئر کرتی رہتی ہیں۔کبھی شعیب ملک کیساتھ اور کبھی بغیرشعیب ملک کے ان کی ویڈیوز کافی وائرل ہورہی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ایک سوشل میڈیا پر مفت مشورہ دینے والوں کیلئے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ۔ویڈیو میں ثانیہ مرزا سوال کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ آپ جو کچھ بول رہے ہیں اس کے پیسے وصول کرتے ہیں یا یہ مفت کا لیکچر ہے ؟؟جب آگے سے جواب ملتا ہے کہ یہ تو مفت ہے ۔۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا جواب دیتی ہیں شاباش!!پھر وہ چلاکر کہتی ہیں کیونکہ چلر نہیں ہے میرے پاس۔۔دیکھو بڈھے بکواس بند کرواور اپنا کام کرو۔۔ساتھ ویڈیو میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ بغیر پوچھے مفت کا مشورہ اور سوشل میڈیا پر نصیحت کرنیوالوں کیلئے ۔
یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا ایک سٹائل دیوی۔۔۔ تازہ تصویر میں بہت عمدہ انداز اور لباس