پا ک ،نیوزی لینڈ میچ میں یہ شخض برہنہ ہو کر کیوں آگیا؟

Dec 26, 2020 | 19:30:PM
پا ک ،نیوزی لینڈ میچ میں یہ شخض برہنہ ہو کر کیوں آگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کھیلوں کے دوران تماشائی کھلاڑیوں کو داد دینے کے لیے اکثر میدان میں آجاتے ہیں، تاہم کچھ غیر اخلاقی لوگ احتجاجاً برہنہ ہوکر بھی میدان میں آ جاتے ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک شخص برہنہ ہوکر میدان میں گھس گیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ مائونٹ مائونگنی میں جاری ہے،کیوی ٹیم کی بہترین پرفارمنس کے باوجود ایک شخص برہنہ ہوکر میدان میں آگیا، جسے سیکیورٹی نے بڑی محنت کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ اس کے ہاتھ میں موبائل بھی موجود تھا جو ممکنہ طور پر اپنی ویڈیو بنارہا تھا یا سیلفی لے رہا تھا۔ اس شخص کے میدان میں آنے کے بعد کھیل کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا جبکہ اس لمحے کو بھی کیمرے کی آنکھ سے اوجھل کیا گیا، تاہم اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے۔