محمد علی درانی کی شہبازشریف سے ملاقات ، دال میں کچھ کالا ہے:شاہد خاقان

Dec 26, 2020 | 10:21:AM
محمد علی درانی کی شہبازشریف سے ملاقات ، دال میں کچھ کالا ہے:شاہد خاقان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ن لیگ  کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے محمد علی درانی کی جیل شہبازشریف سے ملاقات پر سوالات اٹھادئیے،انہوں نے کہا جیل میں ملاقات حکومت کی مرضی کے بغیر نہیں ہوتی۔اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کس کے ایما اور مرضی سے ہوئی یہ بات کچھ شبہات پیدا کرتی ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جیل میں ملاقات حکومت کی مرضی اور اجازت کے بغیر ممکن نہیں لیکن اس ملاقات سے  مسلم لیگ (ن) کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تمام فیصلے اپنی جماعت کی مشاورت سے کرتے ہیں اور فیصلے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس ہی میں ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے حکومت اتحادی جماعت مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی نے ملاقات کی تھی۔جہاں انہوں نے پیرپگارا کا خصوصی پیغام اپوزیشن لیڈر تک پہنچایا تھا۔