جنگلات کی غیرقانونی کٹائی پر وزیراعظم کا نوٹس، ریکارڈ طلب

Aug 26, 2025 | 18:37:PM
جنگلات کی غیرقانونی کٹائی پر وزیراعظم کا نوٹس، ریکارڈ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹمبر مافیا کی میڈیا پر وائرل خبروں اور جنگلات کی غیرقانونی کٹائی پر وزیراعظم پاکستان کا نوٹس، فوری طور پر پچھلے 5 سال میں جنگلات کی کٹائی کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں باالخصوص خیبرپختونخوا میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی گئی، ٹمبر مافیا اور فارسٹ افسران کا جنگلات کی کٹائی میں بھر پور ہاتھ آشکار ہونے لگا، اربوں مالیت کا ٹمبرز پنجاب سمگل ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

جنگلات کی غیرقانونی کٹائی پر وزیراعظم پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ریکارڈ طلب کر لیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :18 سال سے کم عمر بچوں کا ’’جووینائل شناختی کارڈ‘‘ بنوانے کا آسان طریقہ