ملاکنڈ ڈویژن : تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں ایک ہفتے کی بندش کے بعد آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔
گزشتہ دنوں سیلاب کے نتیجے میں سوات، بونیر، دیر لوئر، دیربالا، شانگلہ، چترال، باجوڑ اور ملاکنڈ میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند کر دی گئی تھیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق حالات بہتر ہونے کے بعد آج سے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں اور تدریسی عمل معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:وفاق المدارس: مڈل تا ماسٹر امتحانات کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ