رانا ثنا اللہ پر مقدمہ درج کرانیوالے کی شامت آگئی

Aug 26, 2022 | 23:55:PM
رانا ثنا اللہ ، مدعی مقدمہ درج
کیپشن: رانا ثنا اللہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گجرات میں رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالے شہکاز اسلم کی شامت آگئی ۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمے کے مدعی کو اسلام آباد پولیس نے نوٹس بھیج دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ کے مدعی کو اسلام آباد پولیس نے  نوٹس بھیجا ، نوٹس کے باوجود حاضر نہ ہونے پر اسلام آباد پولیس ملزم کے گھر کنجاہ پہنچ گئی ۔شہکاز اسلم کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، نوٹس کے باوجود تھانہ کوہسار حاضر نہ ہوئے ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کنجاہ پہنچ گئی۔شہکاز اسلم  موبائل فون بند کر کے غائب ہو گئے،اسلام آباد پولیس کے ساتھ ایف آئی اے ٹیم کے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے ۔

یہ بھی پڑھیں:کے حکومت کا وفاق کو خط ، بڑی دھمکی دیدی