اکشے کمار کی نئی فلم کے خلاف بھا رتی کسان سڑکوں پر۔۔زبر دست احتجا ج

Aug 26, 2021 | 20:45:PM
اکشے کمار کی نئی فلم کے خلاف بھا رتی کسان سڑکوں پر۔۔زبر دست احتجا ج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)اکشے کمار کی نئی فلم ’بیل باٹم‘ کے خلاف کسان سڑکوں پر آگئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق  اکشے کمار کی فلم ’بیل باٹیم پچھلے ہفتے ہی بھارت اور دیگر چند ممالک میں نمائش کے لیے ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم کی نما ئش پر چند خلیجی ریا ستو ں نے پا بندی بھی عا ئد کی  ۔ فلم میں جہاں اکشے کمار کی اداکاری کو سراہا گیا وہیں منفی تبصرے پر سننے کو ملے۔

یہ بھی پڑھیں:چو ہنگ میں زیادتی کا شکا ر ماں بیٹی کا دل دہلا دینےوالا بیان قلمبند۔۔بیٹی حافًظہ قرآن ہے

  تین خلیجی  ممالک نے فلم میں غیرمناسب مواد کی وجہ سے اس نمائش روک دی تھی مگر اب بھارت میں بھی اس کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔پٹیالہ میں متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے سینیما گھروں میں فلم کی نمائش روکنے کے لئے سڑکوں پر زبر دست  احتجاج کیا ہے۔

یا د رہے کہ اکشے کمار نے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو ’پروپیگنڈا‘ قرار دیا تھا۔کسانوں نے فلم کی نمائش کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: غمزدہ شوہر بیوی کی جلتی ہوئی چتا میں کود گیا ۔۔ جل کر ہلاک