حکومت کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کیلئے21 کروڑ50 لاکھ روپے کے فنڈز دینے کو تیار

Aug 26, 2021 | 20:36:PM
 حکومت کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کیلئے21 کروڑ50 لاکھ روپے کے فنڈز دینے کو تیار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن کو وزارت خزانہ کے حکام نے یقین دہانی کرا دی  کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں فنڈز دینے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر وزارت خزانہ حکام نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔وزارت خزانہ کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کےلئے 21 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز دینے کو تیارہے ،الیکشن کمیشن کو وزارت خزانہ حکام نے یقین دہانی کرا دی،الیکشن کمیشن نے چند روز پہلے وزارت خزانہ کو فنڈز فراہمی کےلئے خط لکھا تھا،ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹس بورڈز میں پولنگ 12 ستمبر کو شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کل کہاں کہاں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش۔۔؟