لوئر کرم !!مخالف قبائل کے درمیان تصادم، 8 افراد قتل،متعدد زخمی

Aug 26, 2021 | 16:12:PM
لوئر کرم !!مخالف قبائل کے درمیان تصادم، 8 افراد قتل،متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لوئر کرم میں جائیداد کے تنازع پر 2 قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد  قتل جب کہ 9 زخمی ہوگئے،لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پارا چنار منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضم کئے گئے ضلع کرم کے علاقے مہورہ میں شیر جان کلے اور سابق کلے قبائل کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، جمعرات کی صبح دونوں مخالف فریقین کا آمنا سامنا ہوگیا، تلخ کلامی کے بعد معاملہ اس قدر بڑھ گیا کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

شیر جان کلے اور سابق کلے کے قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پاراچنار منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دوران علاج مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے ، جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا اندیشہ ہے،پولیس نے کہا ہے کہ علاقے میں اب بھی کشیدگی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      پنجگور : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید،متعدد زخمی