پنجگور : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید،متعدد زخمی

Aug 26, 2021 | 15:55:PM
پنجگور : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید،متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)گوارگو میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں ایک اہلکار شہید متعدد زخمی ہوگئے،زخمیوں اور شہید اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں  نے بم سےحملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید  اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور شہید اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      چار ملکی دورہ کا تیسرا مرحلہ۔۔شاہ محمود قریشی ترکمانستان پہنچ گئے