چار ملکی دورہ کا تیسرا مرحلہ۔۔شاہ محمود قریشی ترکمانستان پہنچ گئے

Aug 26, 2021 | 15:32:PM
چار ملکی دورہ کا تیسرا مرحلہ۔۔شاہ محمود قریشی ترکمانستان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں ترکمانستان پہنچ گئے وزیر خارجہ ترکمانستان میں ترکمانستان کے صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کے ساتھ ملاقات ،وزیر خارجہ نے ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،پاکستان ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،پاکستان تاپی سمیت مختلف منصوبوں کے ذریعے ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لئے پر عزم ہے۔

 وزیر خارجہ نے ترکمانستان کے صدر کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک پر امن اور مستحکم افغانستان خطے میں تجارت، معاشی ترقی اور روابط کے فروغ کے حوالے سے، یکساں طور پر منفعت کا باعث ہو گا، ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے وزیر خارجہ کو ترکمانستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔

ترکمانستان کے صدر نے افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر، علاقائی سطح پر متفقہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے وزیر خارجہ کی عملی کاوشوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف فخر کیساتھ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ سکتی ہے،فواد چودھری