پوپ فرانسس کی بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،چودھری سالک حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے شرکت کی۔
مسیحیوں کے روحانی پیشوا آنجہانی پوپ فرانسس کی آخری رسومات ان کے آبائی شہربیونس آئرس میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئیں۔پوپ فرانسیس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا بھر کے عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔
پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے رسومات میں شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اس موقع پر آنجہانی پوپ فرانسس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
چودھری سالک حسین کا کہناتھا کہ پوپ فرانسس کی بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،پوپ فرانسس امن اور محبت کیلئے مسلم رہنماؤں سے بھی قریبی روابط رکھے ۔
یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل میں امپائرز ایک میچ میں کتنا کماتے ہیں؟، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں