پرانی دشمنی ، کار پر فائرنگ سے5 افراد جاں بحق، ایک زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان) پشاور کے تھانہ پھندو کی حدود میں واقع جمیل چوک میں پرانی دشمنی پر ملزمان نے موٹر کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولین شادی ہال سے واپس جا رہے تھے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عبد اللہ ولد بادام گل، طاہر ولد نواب، اسامہ ولد حمایت اللہ، اویس ولد سید بادشاہ اور وقاص شامل ہیں، جبکہ ثاقب ولد سید احمد شاہ زخمی ہوا ہے۔
واقعے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کے ورثا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کےاہم شہر میں دھماکہ،516 افراد ہسپتال منتقل