عازمین حج کے لئے وزارت مذہبی امور نے اہم ہدایات جاری کر دیں

Apr 26, 2025 | 13:54:PM
عازمین حج کے لئے وزارت مذہبی امور نے اہم ہدایات جاری کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لئے اہم ہدایات جاری کر تے ہوئے کہاہے کہ حج روانگی سے قبل ویکسین لگوانی ضروری ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی ویکسین نزدیکی حاجی کیمپ سے مفت لگوائیں،ویکسی نیشن کے بعد حاجی کیمپ سے پیلا کارڈ لازمی حاصل کریں۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیرسعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں،65 سال سے زائد عمر کے عازمین اپنا پرانا کورونا ویکسین کارڈ لازمی ہمراہ رکھیں، کارڈ نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ ویکسین لگوا کر کارڈ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈز کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج صرف مستند اجازت نامے کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کریں، جعلی کمپنیوں اور غیر قانونی اشتہارات سے عازمین کو دھوکہ دیا جا رہا ہے،ان اجازت ناموں سے ہوشیار رہیں جوسعودی حکام کی جانب سے تسلیم شدہ نہ ہوں،جعلی اجازت ناموں کے استعمال پر سعودی حکام کی جانب سے سزائیں مقرر ہیں،قوانین کی خلاف ورزی پر منیٰ،عرفات اور مزدلفہ میں داخلے سے روک دیا جائے گا۔