مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج نے 3 گھر تباہ کر دیئے

Apr 26, 2025 | 12:14:PM
مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج نے 3 گھر تباہ کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مزید 3 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دیے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے پلواما، کلگام، شوپیاں میں کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا۔

بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی 2 کشمیریوں کے گھر دھماکا خیز مواد سے تباہ کیے تھے۔

مزید پڑھیں:اٹاری بارڈر بند ، پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے