علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے، وزیرِ خزانہ

Apr 26, 2025 | 10:34:AM
علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے، وزیرِ خزانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی صورتحال اور مختلف ممالک پر اس کے مختلف اثرات کے تناظر میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے،انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ حقیقی گیم چینجر ہے۔

وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے یہ بات انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے مباحثے سے خطاب میں کہی۔

انہوں نے شعبوں اور منڈیوں میں تنوع کی ضرورت اجاگر کی اور معیشت کے ڈھانچے کو درآمدی متبادل سے برآمدی ترقی کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ حقیقی گیم چینجر ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے تعلقات ماضی میں بھی کشیدہ رہے ہیں خود ہی دیکھ لیں گے، صدر ٹرمپ