شاہد آفریدی نے شاہین اور انشا کی رخصتی کی تاریخ بتادی

Apr 26, 2023 | 18:36:PM
شاہد آفریدی نے شاہین اور انشا کی رخصتی کی تاریخ بتادی
سورس: @instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی صاحبزادی انشا آفریدی کی فاسٹ بولر شاہین کے ہمراہ رخصتی کی تاریخ بتادی۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی اور شاہین  نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت  کی ،جس میں  سابق کپتان  نے بیٹی انشا کی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "میری اپنی شادی بھی کم عمری میں ہوئی اور اب میں نے شاہین اور انشا کے لیے بھی بالکل وہی فیصلہ کیا ہے"۔شاہد آفریدی نے مہینے سے متعلق اعلان سے قبل شاہین سے پوچھا کہ "کیا میں ماہ بتادوں؟ جس پر فاسٹ بولر نے رضامندی کا اظہار کیا"۔پھر شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ انکی بیٹی انشا اور  سٹار  فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی  کی شادی کی تقریبات کا آغاز  رواں سال ستمبر میں ہو گا۔

View this post on Instagram

A post shared by MEGA News (@meganews.tv)

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا تھا اُن کے کہنے پر ہی شاہد آفریدی کے گھر ان کی بیٹی انشا کیلئے رشتہ بھیجا گیا تھا۔

یاد رہےکہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔