گوجرہ: وین اور منی ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

Apr 26, 2023 | 13:20:PM
گوجرہ: وین اور منی ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق
کیپشن: ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 2 افراد کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی، جبکہ 5 لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں۔
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں ہائی ایس وین اور منی ٹرک میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرہ کے اڈا دھرم کوٹ اسٹاپ پر پینسرہ روڈ کے قریب مسافر وین اور منی ٹرک میں تصادم ہوا جس کے بعد وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے نتیجے میں 7 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: اٹک خورد، دریائے سندھ ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

ریسکیو کے مطابق بدقسمت ہائی ایس چک 46 گ ب سکھیرا سے براستہ پینسرہ فیصل آباد جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حادثے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے، ریسکیو کی جانب سے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 2 افراد کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی، جبکہ 5 لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں۔