گلوکار علی عظمت کی 53 ویں سالگرہ شدید تنقید کی زد میں، آخر وجہ کیا بنی؟

Apr 26, 2023 | 12:48:PM
گلوکار علی عظمت کی 53 ویں سالگرہ شدید تنقید کی زد میں، آخر وجہ کیا بنی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گلوکار علی عظمت نے اپنی 53 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران سب کو حیران کر دیا، اپنے دوست کے منہ میں زبردستی سالگرہ کا کیک ٹھوس دیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت پانے والے گلوکار علی عظمت اپنی سالگرہ کی تقریب کے دوران اپنے دوست کو پکڑ کر زبردستی منہ میں کیک ٹھوس دیا۔ پاپ سٹار نے اپنے دوست احباب کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی اور کیک کاٹنے کے بعد پاس کھڑے اپنے دوست کو گلے سے دبوچ کر اس کے منہ میں کانٹے کی مدد سے کیک ڈال دیا۔ 

پاپ سٹار کو اس کے دوست کی جانب سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن انہوں نےا یک نا سنی اور زبردستی اپنے دوست کے منہ میں کیک ٹھوسنے سے باز نہ آئے۔ اس حرکت پر برتھ ڈے پارٹی میں شریک ان کے دوست مسکراتے رہے اور بعض نے ان کو روکنے کی بھی کوشش کی لیکن سالگرہ کی خوشی میں پاپ سٹار اپنی مستی میں مگن رہے اور اپنے دوست کو کیک کھلا کر بے حد خوش ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہیری پوٹر سیریز کے مرکزی کردار ڈینیل ریڈکلف باپ بن گئے

پاپ سٹار کی یہ انوکھی حرکت سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا باعث بنی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان کی اس ویڈیو کو ہزاروں ویوز، لائکس اور شیئرز ملنے کے ساتھ ساتھ شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ گلوکار ہر سال 20 اپریل کو اپنی سالگرہ مناتے ہیں اور اس برس وہ 53 سال کے ہو گئے ہیں۔