ہیری پوٹر سیریز کے مرکزی کردار ڈینیل ریڈکلف باپ بن گئے

Apr 26, 2023 | 12:28:PM
ہیری پوٹر سیریز کی فلموں میں ہیری پوٹر کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ڈینیل ریڈکلف والد بن گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہیری پوٹر سیریز کی فلموں میں ہیری پوٹر کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ڈینیل ریڈکلف باپ بن گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈینیل ریڈکلف اور ان کی اداکارہ دوست ایرن ڈارک اب والدین بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کی جانب سے بچے کی جنس اور اس کی پیدائش کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بی ٹی ایس میوزک بینڈ کا جنون ،کینیڈین اداکار کی جان لے گیا

رپورٹس کے مطابق 33 سالہ ڈینیل ریڈکلف اور 38 سالہ ایرن ڈارک کئی سالوں سے ساتھ ہیں اور ان کے یہاں بچے کی پیدائش مارچ میں متوقع تھی۔ دونوں اداکاروں کی پہلی ملاقات فلم کی شوٹنگ کے دوران 2013ء میں ہوئی تھی۔