صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بدترین ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔
دائیں ہاتھ کے بیٹر صایم ایوب ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
صائم متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ میں چوتھی اور رواں سال میں چھٹی بار صفر پر پویلین لوٹے ہیں۔
مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ صفرپر آؤٹ ہونے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔
Saim Ayub now has four ducks in Asia Cup 2025 pic.twitter.com/GdkATcTxQe
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 25, 2025
صائم ایوب 2025 میں سب سے زیادہ 6 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل زمبابوے رچرڈ نگاروا 2024 میں ٹی ٹوئنٹی میں 6 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے تھے۔