بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیکر پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ اوورز 20 میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی،دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،بنگلادیش کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنے والے پلیئر ہی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔
بنگلادیش کے خلاف پاکستان کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا اور ایک کے بعد ایک بیٹر آؤٹ ہوتا گیا ۔49کے مجموعی سکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی،اوپنر صاحبزادہ فرحان 4 اور صائم ایوب ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوئے،صائم ایشیا کپ 2025 میں چوتھی بار صفر پر پویلین لوٹے ۔
پاکستان کی تیسری وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری ،وہ بھی 13 رنز پر آؤٹ ہوگئے جبکہ حسین طلعت صرف 3 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ کپتان سلمان علی آغا کی صورت میں گری، وہ 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد شاہین آفریدی 19،محمد حارث 31 اور محمد نواز 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ فہیم اشرف 14 اور حارث رؤف3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3، مہدی حسن اور رشاد حسین نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔