پاک فوج کے دو جوان وطن پر قربان

Sep 25, 2022 | 10:16:AM
پاک فوج کے دو جوان وطن پر قربان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) شمالی   وزیرستان کے علاقے ایشام   میں ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ،دھماکے سے پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔  

آئی ایس پی آر  کے مطابق دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوئے،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں : بلاول بھٹو کشمیریوں کے حق کیلئے ڈٹ گئے

ترجمان پاک فوج کے مطابق نائب صوبیدار جاوید اقبال کی عمر 42 سال اور تعلق اٹک سے تھا جبکہ نائیک حسین احمد شہید کی عمر 38 سال اور ان کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔