قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کیلئےبڑی خوشخبری

May 25, 2026 | 20:35:PM
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کیلئےبڑی خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

 قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے،منافع کی شرح مین ایک تا 2.20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،دستاویز کے مطابق قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ 26 مئی سے لاگو ہوگا۔

خصوصی بچت سکیموں پر منافع کی شرح 11.6 فیصد تک ہوگئی ہے، ریگولر انکم سرٹفکیشن پر منافع کی شرح 11.82 فیصد مقرر ہوگئی ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بہبود، پنشن اسکیموں پر منافع کی شرح 12 فیصد پر برقرار رہے گی۔

اس سے قبل بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس میں 2 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

حکومت نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.96 فیصد مقرر کی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ لوگ 100,000 روپے کی سرمایہ کاری پر 1,080 روپے ماہانہ منافع کما سکتے ہیں۔

اگر آپ 200,000 روپے کے بہبود سرٹیفکیٹ خریدتے ہیں تو ماہانہ منافع 2,160 روپے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 9 ماہ کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 32 ارب 19 کروڑ ڈالر ہوچکا: قائمہ کمیٹی بریفنگ