خوشخبری !سوئی ناردرن کا عیدالاضحیٰ پر 18 گھنٹے گیس فراہمی کا اعلان

May 25, 2026 | 12:03:PM
خوشخبری !سوئی ناردرن کا عیدالاضحیٰ پر 18 گھنٹے گیس فراہمی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے عیدالاضحٰی پر گیس فراہمی کا شیڈول تیار کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق عیدالاضحٰی کے تینوں روز صارفین کو اٹھارہ گھنٹے گیس فراہم کی جائیگی، کمپنی کے زیرانتظام تمام اضلاع میں پریشر کیساتھ گیس دی جائیگی۔

حکام کے مطابق عید قربان کے پہلے روز صبح پانچ بجے سے لیکر رات گیارہ بجے تک گیس دی جائیگی،عید کے دوسرے اور تیسرے روز صبح چھ بجے سے لیکر رات گیارہ بجے تک گیس دی جائیگی۔

چاند رات پر رات بارہ بجے تک پریشر کیساتھ گیس فراہم کی جائیگی،سوئی ناردرن گیس کمپنی عید قربان کے لئے شیڈول کل سے نافذالعمل کر دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی اور ایرانی قیادت کے درمیان رابطوں میں اہم کردار ادا کیا:شہبازشریف