امریکا ایران ممکنہ معاہدے کے پیش نظر عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا ایران ممکنہ معاہدے کے پیش نظر عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
خبررساں ادارے کے مطابق ممکنہ معاہدے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں اس وقت 4,560 سے 4,587 امریکی ڈالر فی ٹرائے اونس کے درمیان گردش کر رہی ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں موجودہ نرخوں کے مطابق سونے کی فی گرام قیمت تقریباً 146.70 امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت تقریباً 146,695 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔
ٹرمپ ایران کے ساتھ کسی نہ کسی معاہدے کے لیے مارکیٹ کی امیدیں بڑھا رہے ہیں، جو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا باعث بن سکتا ہے، عالمی منڈی کے زیراثر آج پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں ردوبدل اور جغرافیائی کشیدگی کے باعث سونا سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافے کا امکان ہے۔