ایچ ای سی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے اشتہار جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایچ ای سی نے عہدے سے ہٹائے گئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیا القیوم کی جگہ نئی ہائرنگ کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے ، ضیاالقیوم کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کیخلاف کیس کی سماعت کل لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی۔
چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی جانب سے زیرصدارت ایچ ای سی کے ہنگامی اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کو کارکردگی کی بنیاد پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کی سالانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا، کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی اور انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضیاء القیوم کو لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ تاخیر کو جواز بنا کر ہٹایا گیا تھا، کمیشن ممبران کی جانب سے معاملے پر قانونی رائے لینے کی تجویز بھی دی گئی۔
ضیاء القیوم کی تعیناتی 4 سال کیلئے ہوئی تھی جو مکمل ہونے سے پہلے ہی ختم کردی گئی تھی۔