سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں بھارتی سپانسرڈ 9خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں میں بھارتی سپانسرڈ 9خوارج ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے چار دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا۔
ٹانک میں ہونے والے دوسرے آپریشن میں 2 مزید بھارتی سپانسرڈ خوارج مارے گئے۔
تیسری جھڑپ خیبر ضلع کے علاقے باغ میں ہوئی جہاں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔مارے گئے خوارج علاقے میں کئی دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید دہشتگردوں کا صفایا کیا جا سکے۔سکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لندن میں ماہرہ خان سے اوباش کی بدتمیزی، پھر کیا ہوا؟جانیے