اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیلئے بہترین ایشین اتھیلٹ کا ایوارڈ

May 25, 2025 | 18:41:PM
 اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیلئے بہترین ایشین اتھیلٹ کا ایوارڈ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا اعزاز  ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو بہترین ایشین اتھلیٹ کا ایوارڈ دے دیا 

ارشد ندیم کو یہ ایوارڈ کوریا میں ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے اجلاس کے بعد دیا گیا ،چئیر مین ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی اجلاس میں موجود  تھے ۔

 صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی سیکرٹری کرنل (ر) شاہجہان اور سلمان اقبال بٹ بھی موجود تھے۔