آج کی تاریخ 25-5-25: ایک نایاب پیلنڈروم، جو ایک ہزار سال میں ایک بار آتی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آج کی تاریخ 25-5-25 نے دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے کیونکہ یہ ایک نایاب اور مکمل پیَلنڈروم (یعنی آگے اور پیچھے سے ایک جیسی پڑھی جانے والی عددی ترتیب) ہے، یہ ترتیب دن (25)، مہینہ (5 یعنی مئی) اور سال (2025) کو اس انداز میں جوڑتی ہے کہ یہ تاریخ ہر زاویے سے ایک جیسی(25-5-25 ↔ 25-5-25) دکھائی دیتی ہے۔
ماہرینِ فلکیات اور کیلنڈر کے ماہرین کے مطابق اس قسم کی عددی ہم آہنگی بے حد نایاب ہوتی ہے اور ایسی تاریخ پھر سے ایک ہزار سال بعد ہی ممکن ہے، یعنی 25 مئی 3025 کو۔
دنیا بھر میں سوشل میڈیا اور مختلف ثقافتی حلقوں میں اس خاص دن کو نئے آغاز ، اہم فیصلوں، شادی بیاہ، یادگار لمحات یا دیگر خوشی کی تقریبات کے لیے چُنا جا رہا ہے۔
ماہرین کیا کہتے ہیں؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی تاریخیں ریاضیاتی حسن رکھتی ہیں اور ان کا کیلنڈر میں آنا ایک نادر موقع ہوتا ہے جسے بہت سے لوگ روحانی یا علامتی اہمیت بھی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دو کشتی حادثوں میں 427 روہنگیا کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش