PSLفائنل: 5 لاکھ ڈالر کا حقدار کون، قلندرز یا گلیڈی ایٹرز ، فیصلہ کن معرکہ آج کھیلا جائے گا

May 25, 2025 | 09:16:AM
PSLفائنل: 5 لاکھ ڈالر کا حقدار کون، قلندرز یا گلیڈی ایٹرز ، فیصلہ کن معرکہ آج کھیلا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی چمچماتی ٹرافی کیلئے  6 ٹیموں کی جنگ 2 تک سمٹ آئی، اتوار کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ہوگا.

تفصیلات کے مطابق  ایچ بی ایل پی ایس ایل 10  کا فائنل آج شب لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 قلندرز نے سب سے آخر میں پلے آف میں جگہ بنائی مگر پہلے کراچی کنگز اور بعد میں کوالیفائر 2 میں ٹورنامنٹ کی مضبوط سمجھی جانے والی دفاعی چیمپئن ٹیم اسلام آباد کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنائی. 

یاد رہے کہ ایونٹ کی فاتح سائیڈ کو 5 لاکھ ڈالر بطور انعام دیے جائیں گے، رنرز اپ کیلیے 2 لاکھ ڈالر مختص ہیں، دیگر انفرادی انعامات بھی تقسیم ہوں گے ۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کی آدھی ٹیم پاکستان پہنچ گئی