اگر آج سنچری بنائی توپاپا کی مرسڈیز گفٹ کر دوں گی ، بابر اعظم کی مداح کا بڑا اعلان 

May 25, 2024 | 19:07:PM
اگر آج سنچری بنائی توپاپا کی مرسڈیز گفٹ کر دوں گی ، بابر اعظم کی مداح کا بڑا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مداح نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری سکور کرنے پر انہیں اپنے ’پاپا‘ کی مرسیڈیز دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق برمنگھم میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پُر جوش جذباتی مداح نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کی 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا لیڈز میں ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی جیت کے ارمان بارش میں بہہ گئے، جس کے بعد ساری امیدیں آج برمنگھم میں ہونے والے میچ سے جڑ گئی ہیں،وائرل ویڈیو میں جذباتی مداح نے صرف ایک جیت پر کپتان بابر اعظم کے لیے اپنے پپّا کی مہنگی گاڑی مرسیڈیز کی چابی دینے کا اعلان بھی کر دیا۔

 مداح کا کہنا ہے کہ میں اپنے پپا کو بتا کر آگئی ہوں کہ اگر پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیت گئی تو ان کی مرسیڈیز بابر اعظم کو دے دوں گی، پاکستان کی جیت پر ایسا ہزاروں مرسیڈیز قربان ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: