شاہد کپور کی ایکشن فلم ’بلڈی ڈیڈی‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

May 25, 2023 | 12:10:PM
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو شاہد کپور کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم ’بلڈی ڈیڈی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔      
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو شاہد کپور کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم ’بلڈی ڈیڈی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔      

ٹریلر کا آغاز  رونت رائے کے فلیش بیک سیکوئنس کے ساتھ ہوتا ہے جس میں شاہد کپور کو یاد دلایا جاتا ہے کہ وہ اسے اس کا کوکین کا بیگ واپس کرے اور اس کے بدلے میں اپنا سامان واپس لے لے۔

فلم کے ٹریلر کو دیکھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں نشہ آور اشیاء کی سپلائی اور گینگ وار کے درمیان کے جھگڑوں کو دکھایا جائے گا۔

بلڈی ڈیڈی 9 جون 2023 کو جیو سنیما پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم میں شاہد کپور مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں سنجے کپور، ڈیانا پینٹی، رونت رائے، راجیو کھنڈیلوال، انکور بھاٹیہ اور ویوان بھٹینا شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں جنہوں نے آدتیہ باسو اور سدھارتھ گریما کے ساتھ مل کر فلم کی کہانی بھی لکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت پنجاب نے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار راشد محمود کی بیماری کا نوٹس لے لیا 

یاد رہے کہ بلڈی ڈیڈی یہ 2011 کی فرانسیسی فلم ’Sleepless nights‘ کا ہندی ریمیک ہے جس کو تامل میں ’تھونگا ونم‘ کے نام سے بنایا گیا تھا اور اس میں کمال ہاسن نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔