پی ایس ایل 11، لاہور قلندر ، حیدرآباد کنگز پہلے میچ میں مدمقابل 

Mar 25, 2026 | 23:13:PM
پی ایس ایل 11، لاہور قلندر ، حیدرآباد کنگز پہلے میچ میں مدمقابل 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز کل سے ہوگا،افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مد مقابل ہوں گی۔

کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں لیکن اس بار میچز بس ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ پر ہی دیکھے جاسکیں گے، خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کےلیے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ 11 کے میچز  پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو سے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیںخلیجی ممالک کی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے: شہباز شریف