لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں میں بارش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔
لاہور کے علاقوں اقبال ٹاؤن،گلبرگ،خیابان جامعہ پنجاب روڈاوراطراف میں بارش ہوئی ، شالیمارلنک روڈاوراطراف کےعلاقوں میں بھی رم جھم ریکارڈ کی گئی، جوہر ٹاؤن ، ٹھوکر ، کوٹ لکھپت سمیت دیگر علاقوں میں بھی موسم خوشگوار ہو گیا۔
شہرکا درجہ حرارت24ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا, زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈرہنےکاامکان ہے ۔ شہرکاکم سےکم درجہ حرارت19ڈگری سینٹی گریڈرہنےکاامکان ہے، شہرمیں فضائی آلودگی میں کمی،مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس110ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران وقفےوقفےسےبارش کاامکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : خلیجی ممالک کی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے: شہباز شریف