زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز کرنے کیلئےتیار ہوں، نتاشا سٹینکووچ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہاردیک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا سٹینکووچ کا کہنا ہے کہ زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہوں۔
بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق کرکٹرہاردیک پانڈیا کےسابقہ اہلیہ نتاشا سٹینکووچ نےحال ہی میں اپنی سالگرہ کےموقع پر بھارتی میڈیا سےخصوصی گفتگوکی ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ نئی زندگی کی شروعات کرنے کیلئے تیار ہیں۔
نتاشا سٹینکووچ نےزندگی میں ایک بار پھر نئی شروعات کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے سال میں نئےتجربات کے لیے تیار ہوں،محبت کی مخالف نہیں ہوں،اگرمیری زندگی میں ایسا موڑ آتا ہےتو میں اسےکھلےدل سے قبول کروں گی۔