افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے پاکستان ٹیم کو بڑی پیشکش کر دی

Mar 25, 2023 | 22:10:PM
افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے پاکستان ٹیم کو بڑی پیشکش کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کابل میں کھیلنے کی دعوت دی  ہے۔

تفصیلات کےمطابق شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کرکٹ ٹیم کے درمیان جاری 3ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز  کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دینےکے بعد افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کیخلاف جیت کے قریب پہنچ کر ہار جاتے تھے مگر اس بار فتح مل گئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی کی پچ پر 120 رنز ہوتے تو جیت ہمارے لیے مشکل ہوجاتی، راشد خان نے کہاکہ ابھی سیریز باقی ہے اسے جیتنے کے خواہشمند ہیں۔